ڈاکو نقدی و اے ٹی ایم کارڈ و دیگر دستاویزات چھین لیں

ڈاکو نقدی و اے ٹی ایم کارڈ و دیگر دستاویزات چھین لیں

ڈاکو نقدی و اے ٹی ایم کارڈ و دیگر دستاویزات چھین لیں کریانہ سٹور سے دو لاکھ کی چینی اور چاول کی بوریاں چرا لی گئیں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں کے دوران 103جنوبی کے قریب محمد عمر سے تین نامعلوم ڈاکو نقدی و اے ٹی ایم کارڈ و دیگر دستاویزات چھین کر لے گئے ،49شمالی کے قریب عارف محمود سے بھی تین نامعلوم ڈاکوؤں نے چالیس ہزار روپے نقدی و موبائل چھین لیا،جبکہ میلووال کے رہائشی محمد ریاض کے کریانہ سٹور سے دو لاکھ روپے سے زائد مالیت کی چینی اور چاول کی بوریاں، چائے کی پتی، گھی کی پیٹیاں اور دیگر متفرق اشیائے خورونوش ،پل 111جنوبی کے محمد قاسم کے دفتر سے قیمتی سامان،شاداب ٹاؤن کے ڈاکٹر صفدر محمود،کوٹ ممیانہ کے محمد اکرام،4جنوبی کے عبدالرزاق،فاطمہ جناح کالونی کے محمد علی ،نون جاگیر کی رہائشی فوزیہ بی بی کے گھروں سے تیس لاکھ روپے سے زائد کا مال و زر،سیٹلائٹ ٹاؤن سے محمدا یوب کا رکشہ،49شمالی سے محمد خرم،مرکزی فروٹ منڈی سے راشد حسین کی موٹرسائیکلیں ،کوٹ میانہ کے ظہور احمد کے رقبہ سے دو لاکھ روپے مالیت کا سولر سسٹم نامعلوم چور اڑا لے گئے ، اطلاعات ملنے پر پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر لئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں