مسیحی برادری کی عبادات اور جلوس و مجالس کی سکیورٹی سخت
مسیحی برادری کی عبادات اور جلوس و مجالس کی سکیورٹی سخت چھ سو سے زائد افسران و اہلکار تعینات ،ایلیٹ فورس کو گشت پر معمور رکھا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا میں اتوار کے روز مسیحی برادری کی عبادات اور جلوس و مجالس کے موقع پر افسر اور پولیس اہلکاروں کو تعینات کر کے سکیو رٹی کے سخت انتظامات کیے گئے جس میں چھ سو سے زائد افسران و اہلکار ڈیوٹی پر تھے جبکہ ایلیٹ فورس کے جوانوں کو اردگرد میں گشت پر معمور رکھا گیا اور شہر میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس کے جوان الرٹ تھے ۔اس موقع پر پولیس حکام نے اہلکاروں کی سیکورٹی ڈیوٹی کو چیک کرتے ہوئے بتایا کہ گرجا گھروں،مجالس میں شرکت کرنے ہونے والے ہر شخص، گاڑی اور موٹر سائیکل وغیرہ کو مکمل چیکنگ کے بعد آنے دیا جائے اور اہم پوائنٹس پر واک تھرو گیٹس اورمیٹل ڈیٹیکٹرز کے استعمال یقینی بنایا گیاجہاں عورتوں کی شرکت پر ان کی تلاشی کے لئے لیڈیز پولیس ڈیوٹی لگائی گئی اور پارکنگ کے مناسب انتظام کویقینی بنایا گیا ہے ۔