6 محرم الحرام کا ماتمی جلوس پرامن طور پر اختتام پذیر

6 محرم الحرام کا ماتمی جلوس  پرامن طور پر اختتام پذیر

بھاگٹانوالہ(نمائندہ دنیا) 6 محرم الحرام کا ماتمی جلوس پرامن طور پر اختتام پذیر، سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات۔

بھاگٹانوالہ میں 6 محرم الحرام کا روایتی ماتمی جلوس حسبِ معمول کنڈا موڑ سے برآمد ہوا جو اپنے مقررہ اور روایتی راستوں سے گزرتا ہوا مرکزی امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہوگیا۔ جلوس میں عزاداروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور حضرت امام حسینؑ اور شہدائے کربلا کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے جلوس کے موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے تھے ۔ جلوس کے داخلی اور خارجی راستوں کو خاردار تاروں اور بیریئرز لگا کر بند کیا گیا جبکہ پولیس اہلکاروں اور سیکیورٹی اداروں کے جوانوں نے جلوس کے راستوں اور اہم مقامات پر ڈیوٹی سرانجام دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں