غلام شبیر مجلسِ عزاء کا انعقاد عزادارانِ امام حسینؑ کی بڑی تعداد میں شرکت

غلام شبیر مجلسِ عزاء کا انعقاد عزادارانِ  امام حسینؑ کی بڑی تعداد میں شرکت

میانی( نامہ نگار)محرم الحرام کے سلسلہ میں امام بارگاہ قمر بنی ہاشم سمبلانوالہ میں زیرِ انتظام غلام شبیر مجلسِ عزاء کا انعقاد کیا گیا، جس میں عزادارانِ امام حسینؑ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

 مجلس کے بعد ماتمی جلوس برآمد ہوا جس میں علمِ مولا عباسؑ، شبیہہ ذوالجناح اور جھولا حضرت علی اصغرؑ شامل تھے ۔جلوس میں علاقہ بھر سے آنے والی ماتمی سنگتوں اور عزاداروں نے شرکت کی اور بارگاہِ امام حسینؑ میں پرسہ پیش کیا۔ جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا پُرامن انداز میں امام بارگاہ قمر بنی ہاشم میں اختتام پذیر ہوا۔سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں