سوٹوں سے مارا اور شدید زخمی کر دیا

سوٹوں سے مارا اور شدید زخمی کر دیا

میانوالی (نامہ نگار)میانوالی میں اقلیتی مسیحی برادری کے محلہ ہاشم شاہ کے رہائشی شہری زرش مسیح کا شہباز خیل کے شہریوں اساور خان اور پانچ چھ نامعلوم افراد نے رابی پلازہ کے قریب اس کا راستہ روک لیا اور اسے ہنٹروں ٹھڈوں اور سوٹوں سے مارا اور شدید زخمی کر دیا۔

 اس کے نہر کالونی کے رشتہ دار شیوعا اور مشال بھی موقعہ پر پہنچے اور ملزمان کی منت سماجت کر کے اس کی جان چھڑوائی مگر ملزمان اسے قتل کی دھمکیاں دیتے فرار ہو گئے واقعہ کی اطلاع اور زرش مسیح کی درخواست پر ملزمان کے خلاف تھانہ سٹی میانوالی نے فوری طور پر اقدام قتل کا مقدمہ درج کر لیا جبکہ واقعہ کے بعد اقلیتی مسیحی برادری میں شدید اضطراب , تشویش پائی جا رہی ہے تاہم پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے انہیں کیفر کردار تک پہنچانے کا عزم کیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں