ضلع بھر میں مختلف فوڈ بزنس کے معائنے

ضلع بھر میں مختلف فوڈ  بزنس کے معائنے

میانوالی (نامہ نگار)صحت دشمن عناصر کی سرکوبی کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کوشاں!ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی سید موسی رضا صاحب اور ڈپٹی کمشنر اسدعباس مگسی کی ہدایات پرپنجاب فوڈ اتھارٹی میانوالی ٹیم کا صحت دشمن عناصرکے خلا ف گزشتہ ہفتے کے دوران ضلع بھر میں مختلف فوڈ بزنس کے معائنے ۔

جن میں ہوٹل،کریانہ سٹور،فوڈ پوائنٹ،گوشت کی دوکانوں،دودھ کی دوکانوں اورمٹھائی کے کارخانوں پر عوام الناس کی صحت کے حوالے سے پنجاب فوڈ اتھارٹی میانوالی میں چیکینگ کا سلسلہ جاری ہے۔،چیکنگ کے دوران میانوالی میں داخلی اور خارجی راستوں پر ناکہ لگاکر دودھ لانے اور لے جانے والی گاڑیوں اورموٹر سائیکلوں میں 2440لیٹردودھ کو چیک کیاگیا۔مختلف کاروائیوں کے موقع پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کے قوانین کے تحت 1.2کلوگرام کیچپ،2.15کلوگرام چائے کی پتی،0.5کلوفوڈکلراور کیمیکل،4.5کلوگرام ممنوع نمک،4کلوگرام زائدالمیاد مٹھائی،11.5لیٹرزائدالمیاد مشروبات، 0.09کلوگرام مضر صحت مصالحہ جا ت ضائع کروادیا گیا اور مجموعی طور پر262500روپے کا جرمانہ کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں