امام حسین ؓ کی شہادت پیغام دیتی ہے کہ ظلم ڈھانے والوں کے خلاف جنگ جاری رکھیں،علی زین العابدین
ساہی وال/ سرگودہا (نمائندہ دنیا)پیر سید علی زین العابدین شاہ ہمدانی ولی عہد آستانہ عالیہ لکھیوال شریف ساہیوال(سرگودھا) نے کہا ہے کہ حضرت امام حسینؓ نے میدان کربلا میں اسلام کی بقاء اور سربلندی کیلئے عظیم ترین قربانی دی حضرت امام حسین ؓ کی شہادت تمام مسلمانوں کو پیغام دیتی ہے کہ۔۔۔
ہر حال میں حق و صداقت کا پرچم سربلند رکھیں اور ظلم ڈھانے والوں کے خلاف جنگ جاری رکھیں،امام اعلی مقام کی شہادت باطل کی شکست اور موت ہے ۔ محرم الحرام کامہینہ ہمیں قربانی،صبر،ایثاراورحق و صداقت کی لازوال مثالوں کی یاددلاتا ہے ۔نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؓ کی عظیم قربانی پوری انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے ۔