ماتمی جلوسوں کے روٹس کی سکیورٹی انتظامات کلیئرنس کا تفصیلی جائزہ
خوشاب(نمائندہ دُنیا)ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے عشرہ محرم الحرام کے حوالے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے حفاظتی انتظامات اور محکمہ داخلہ پنجاب کے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر عمل در آمد کا جائزہ لینے کیلئے خوشاب اور جوہر آباد کی امام بارگاہوں کا دورہ کیا۔
اس دوران اسسٹنٹ کمشنر خوشاب چوہدری ضیاء اﷲ بھی ان کے ہمراہ تھے ، انہوں نے جوہرآباد میں مرکزی امام بارگاہ حسینیہ اور امام بارگاہ غریب کالونی میں کئے گئے حفاظتی انتظامات،ماتمی جلوسوں کے روٹس کی صفائی ،سکیورٹی انتظامات کلیئرنس کا تفصیلی جائزہ لیا اور وہاں پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے لگائی گئی ٹھنڈے پانی کی سبیلوں کا معائنہ کیا ڈپٹی کمشنر خوشاب کا کہنا تھا کہ ضلع بھر میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات کی روشنی میں عزاداروں کو بہترین سکیورٹی، صاف پانی،لائیٹس طبی امداد اور دیگر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہے ، انہوں نے بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ کیلئے ضلعی امن کمیٹی کے کرادرا کو سراہتے ہوئے کمیٹی کے ممبران کے ساتھ تعاون کرنے کی ہدائت کی۔ انہوں نے کہا کہ شرپسند عناصر اور بیرونی سازشوں پر کڑی نظر رکھی جائے