ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ اپنے اردگرد کے ماحول پر نظر رکھنی ہو گی،ٹی او میانوالی
میانوالی (نامہ نگار)محرم الحرام کے سلسلہ میں ٹریفک سٹاف کی بریفنگ ملکی حالات کے پیش نظر ہم نے ڈاؤرشن اور پارکنگ ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ اپنے اردگرد کے ماحول پر نظر رکھنی ہے ۔
طئیب علی شاہ ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر میانوالی ڈی ٹی او میانوالی نے ڈی ٹی او آفس میں ٹریفک سٹاف کو مجالس اور جلوس ہائے ڈیوٹی سے متعلق بریف کرتے ہوے کہا کہ محرم ڈیوٹی سب سے اہم فریضہ ہے ،محرم الحرام کے سلسلہ میں تمام ٹریفک سٹاف کی ڈاؤرشن پوائنٹ ڈیوٹی،مجالس اور جلوسوں پر پارکنگ ڈیوٹی لگائی گئی ہے ۔جہاں ناکہ جات اور پارکنگ ڈیوٹی خوش اخلاقی اور چوکنا ہو کر کرنی ہے ۔ شہری سے حسن اخلاق سے پیش آنا ہے ۔ڈاؤرشن پوائنٹس پر شہریوں کی رہنمائی کرنی ہے علاوہ ازیں اپنے اردگرد ماحول پر نظر رکھنی ہے اور کسی بھی مشکوک حرکت کا فوری طور پر قریبی افسر کے نوٹس میں لانا ہے ۔