وین میں غیر معیاری گیس سلنڈر نصب کرنے والے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا

وین میں غیر معیاری گیس سلنڈر نصب  کرنے والے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مسافر وین میں غیر معیاری گیس سلنڈر نصب کرنے والے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا۔

تھانہ پیپلز کالونی کے علاقے میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مسافر وین کو رو کر چیک کیا۔ جس میں نصب کیا گیا خطرناک اور خستہ حال گیس سلنڈر جان لیوا حادثے کی وجہ بن سکتا تھا۔ جس کے ڈرائیور کو گرفتار کرکے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں