جنگلات کے رقبوں سے سرکاری لکڑی کی چوری نہ رک سکا

 جنگلات کے رقبوں سے سرکاری لکڑی کی چوری نہ رک سکا

جنگلات کے رقبوں سے سرکاری لکڑی کی چوری نہ رک سکابھلوال، پکھووال، بھیرہ ،میانی ، پھلروان، شاہ پور میں چوری کی وارداتیں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا میں محکمہ جنگلات کے رقبوں سے قیمتی سرکاری لکڑی کی چوری کا سلسلہ نہ رک سکا، اور ضلع بھر کے مختلف سرکاری جنگلات سے قیمتی سرکاری لکڑی کی مبینہ چوری کا سلسلہ بدستور جاری ہے جبکہ انکشافات سامنے آنے کے باوجود محکمہ جنگلات ذمہ داروں کے خلاف مؤثر کارروائی کرنے کے بجائے مبینہ طور پر معاملے کی پردہ پوشی میں مصروف دکھائی دیتا ہے ،ذرائع کے مطابق بھلوال سٹی، بھلوال صدر، پکھووال، بھیرہ ،میانی ، پھلروان، شاہ پور اور دیگر علاقوں میں واقع سرکاری جنگلات سے گزشتہ کئی برسوں سے لکڑی کی چوری کی وارداتیں جاری ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں