گھریلو ناچاقی پر خاوند نے بیوی کو زہر دیکر مار ڈالا
گھریلو ناچاقی پر خاوند نے بیوی کو زہر دیکر مار ڈالاساتھیو ں کی مدد سے بیوی عاصمہ کو مبینہ طور پر زہریلا مشروب پلادیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) گھریلو ناچاقی پر خاوند نے مبینہ طور پر اپنی بیوی کو زہر دے کر موت کی نیند سلا دیا۔ پولیس کے مطابق دودہ کی رہائشی عاصمہ جس کی شادی سات سال قبل عابد حسین سے ہوئی تھی کے تین بچے حیات ہیں، دونوں میاں بیوی کے درمیان نوک جھونک بھی رہتی تھی گزشتہ روز عابد نے اپنے ساتھیو ں کی مدد سے بیوی عاصمہ کو مبینہ طور پر زہریلا مشروب پلادیا جس سے وہ بے ہو گئی، اسے فوری ور پر ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکی اور دم توڑ گئی۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد میت ورثاء کے حوالے کر کے عابد اور اسکے دونامعلوم سہولت کاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔