استحکامِ پاکستان کانفرنس، امن و بھائی چارے کے فروغ پر زور
استحکامِ پاکستان کانفرنس، امن و بھائی چارے کے فروغ پر زورمحرم ہمیں صبر، استقامت، قربانی اور حق پر ڈٹے رہنے کا درس دیتا :فیض رسول حیدر
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)آستانہ عالیہ محدث اعظم پاکستان، مرکزی سنی رضوی جامع مسجد جھنگ بازار میں محرم الحرام کے سلسلے میں ‘‘استحکامِ پاکستان کانفرنس’’ کا انعقاد کیا گیا، جس میں علماء کرام، مشائخ عظام، انتظامی و پولیس افسران، سماجی شخصیات اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔کانفرنس کا مقصد محرم الحرام کے دوران امن، بھائی چارے ، مذہبی ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کو فروغ دینا تھا۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پیر فیض رسول حیدر نے کہا کہ محرم الحرام ہمیں صبر، استقامت، قربانی اور حق و صداقت پر ڈٹے رہنے کا درس دیتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں امن و استحکام کے لیے تمام مکاتب فکر کو باہمی احترام، برداشت اور اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔
آر پی او سہیل اختر سکھیرا نے کہا کہ پولیس محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے اور عوام کے تعاون سے ہر قسم کے شرپسند عناصر کے عزائم ناکام بنائے جائیں گے ۔اس موقع پر اے سی عادل عمر، ممبر اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان حافظ محمد امجد، مفتی یونس رضوی، پیر آصف رضا قادری، محمد زبیر شیخ، مولانا اعظم فاروق، رانا آصف توصیف، عبدالقیوم انور، خالد محمود اعظم آبادی، پیر شاہد القادری، سکندر حیات زکی، اسلم بھلی اور مفتی لیاقت علی رضوی سمیت دیگر مقررین نے کہا کہ محرم الحرام کا پیغام امن، محبت اور اخوت ہے ۔مقررین نے زور دیا کہ فرقہ واریت، نفرت اور انتشار پھیلانے والے عناصر سے ہوشیار رہتے ہوئے اتحادِ امت اور استحکامِ پاکستان کے لیے مشترکہ کردار ادا کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسینؓ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانیاں حق و باطل کے درمیان فرق کو تا قیامت واضح کرتی رہیں گی۔