6 محرم عقیدت احترام سے منایا گیا ، 74 جلوس اعزاداری برآمد
6 محرم عقیدت احترام سے منایا گیا ، 74 جلوس اعزاداری برآمد امام بار گاہوں سمیت 242 مقامات پر مجالس اعزابرپا رہیں ،سکیو رٹی انتظامات سخت
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) شہر سمیت ضلع بھر میں چھ محرم الحرام مذہبی عقیدت احترام سے منایا گیا اس موقع پر اندرون شہر کے مختلف علاقوں سے سات جلوس علم، ذوالجناح، جھولے سمیت ضلع بھر سے 74 جلوس اعزاداری برآمد ہو کر اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے پرامن طور اختتام پزیر ہو گئے جبکہ امام بار گاہوں سمیت 242 مقامات پر مجالس اعزاء برپا رہیں جن کے لئے فول پروف سیکورٹی انتظامات کے راستوں کو خاردار تاریں لگا کر سیل رکھا گیا6 محرم الحرام کے حوالے سے اندرون شہر سے جھولا، علم، ذوالجناح کا مرکزی جلوس سٹیلائٹ ٹاون بلاک اے سے برآمد ہو کر اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بار قصر القائم پہنچ کر اختتام پزیر ہوا۔اسی طرح جلوس شبیہہ جھولا علی اصغر اسلام پورہ سے برآمد کو اختتام پزیر ہوا اورجلوس ذوالجناح طارق آباد امام بار گاہ قصر بتول سے اور جلوس چونگی نمبر 12 اور شبیہہ علی قاسم برآمد ہو کر پرامن طور پر اختتام پذیر ہوئے جبکہ نصب شب جلوس شبیہہ علی قاسم چوک بلاک 16 سے برآمد ہو کر اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بار گاہ بلاک سات پہنچ کر اختتام پزیر ہوا۔