کوچز کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے ریفریشرکورس

کوچز کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے ریفریشرکورس

کوچز کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے ریفریشرکورس فٹ بال، ہاکی، کرکٹ کے کوچنگ سٹاف کو سائنسی بنیادوں پرتربیت فراہم کی گئی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) یونیورسٹی آف سرگودھا میں پاکستان سپورٹس بورڈ اور ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس کے زیر اہتمام مختلف کھیلوں سے وابستہ کوچز کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے ریفریشرکورس 2026 کا انعقاد کیا گیا۔اس تربیتی کورس کے ذریعے مقامی اور قومی سطح پر ایتھلیٹکس، فٹ بال، ہاکی، کرکٹ سمیت مختلف کھیلوں کے کوچنگ سٹاف کو سائنسی بنیادوں پرتربیت فراہم کی گئی تاکہ وہ بہتر طریقہ سے کوچنگ کے فرائض سر انجام دے سکیں۔اس سلسلہ میں افتتاحی تقریب ملک فیروز خان نون بزنس سکول ہال میں منعقد ہوئی جس کے مہمانِ خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ ممتازالحق تھے ، اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس مہر احمد خان ہرل سمیت، سرگودھا سے تعلق رکھنیقومی و بین الاقوامی کھلاڑیوں اور یونیورسٹی کے کوچنگ سٹاف اور کوچنگ سے متعلقہ طلبہ نے شرکت کی۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممتاز الحق نے کہا کہ گراس روٹ لیول پر کھیلوں کی جدید سہولیات اور تربیت کے مواقع فراہم کیے بغیر کھیل کے میدان میں ترقی ممکن نہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں