بھلوال میں فائرنگ، نوجوان جاں بحق، ملزم فرار

بھلوال میں فائرنگ، نوجوان جاں بحق، ملزم فرار

بھلوال میں فائرنگ، نوجوان جاں بحق، ملزم فرار زخمی نوجوان کو فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بھلوال منتقل کیا گیا

بھلوال(نمائندہ دنیا) بھلوال کے علاقہ پرانا بھلوال میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق مدثر چدھڑ کے ڈیرے پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں نعمان ولد خان شدید زخمی ہو گیا۔عینی شاہدین کے مطابق ملزمان فائرنگ کرنے کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ زخمی نوجوان کو فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بھلوال منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت کے باعث سرگودھا ریفر کر دیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا۔ جاں بحق نوجوان کی نعش پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بھلوال منتقل کر دی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں