دو ہزار روپے نہ دینے پر دکاندار کا میاں بیوی پر تشدد

دو ہزار روپے نہ دینے پر دکاندار کا میاں بیوی پر تشدد

دو ہزار روپے نہ دینے پر دکاندار کا میاں بیوی پر تشدد اہل محلہ نے منت سماجت کر کے ہماری جان بخشی کروائی،مقدمہ درج

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ادھار راشن کے دو ہزار روپے نہ دینے پر دکاندار نے ساتھیوں کے ہمراہ محنت کش اور اسکی بیوی کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ،بتایا جاتا ہے کہ موضع مانگن کی رہائشی قمر بی بی نے پولیس کو بتایا کہ اس خاوند محمد اشرف محنت مزدوری کرتا ہے اور وہ کرایے کے مکان میں رہائش پذیر ہے ، کچھ روز قبل محلے کے دوکاندار محمد ریاض سے دو ہزار روپے کا راشن ادھار لیا مگر خاوند کی دیہاڑی کئی روز سے نہیں لگی جس کی وجہ سے ادھار واپس نہ کر سکے تو ریاض نے شیراز اور دیگر سے مل کر میرے گھر میں داخل ہو کر مجھے اور میرے خاوند کو تشدد کا نشانہ بنایا اور گھسیٹتے ہوئے گلی میں لے آئے اور بے عزتی کی ، اہل محلہ نے منت سماجت کر کے ہماری جان بخشی کروائی، جس پر پولیس نے ملزمان کے خلا ف مقدمہ درج کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں