ڈاکوؤں نے لاکھوں روپے لوٹ لئے ، متعدد چوریاں

ڈاکوؤں نے لاکھوں روپے لوٹ لئے ، متعدد چوریاں

ڈاکوؤں نے لاکھوں روپے لوٹ لئے ، متعدد چوریاں نصرت عباس دود ھ فروخت کر کے واپس جا رہا تھا کو نقدی چھین لی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں کے دوران 67شمالی کے قریب دو نامعلوم ڈاکوؤں نے پھیری والے سبزی فروش محمد نعیم سے گن پوائنٹ پر 30ہزار روپے کی نقدی و موبائل اور شاپر میں ڈال کرآلو پیاز بھی لے گئے ،موضع کمالہ کے قریب دو نامعلوم ڈاکوؤں نے شیر فروش نصرت عباس جو کہ دود ھ فروخت کر کے واپس جا رہا تھا کو روک کر54ہزار روپے نقدی چھین لی،جبکہ چک نمبر4جنوبی سے نامعلوم افراد ضلع کونسل کی زمین سے اڑھائی لاکھ روپے مالیت کے درخت چوری کاٹ کر لے گئے ،کلس شریف کے ظفر اقبال،147شمالی کے ظفر اقبال،محمد علی والا کے رہائشی محمد حسن جاوید،مختار کالونی کے محمد عمران،مڈھ رانجھا کے بلال حسن کے گھروں سے لاکھوں روپے مالیت کے موبائلز،نقدی ،زیورات و دیگر اشیاء،نیو سیٹلائٹ ٹاؤن سے محمد طلحہ ،ملٹری فارم روڈ سے تنظیم رضا،معظم آباد سے شہادت حسین کی موٹرسائیکلیں ،گھنگھوال کے رہائشی محمد آصف کے رقبہ سے قیمتی درخت چوری کر لئے گئے پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں