13سالہ لڑکے کیساتھ بدفعلی ،مقدمہ درج
مڈھ رانجھا(نمائندہ دنیا)اوباش کی 13سالہ لڑکے کیساتھ بدفعلی ،مقدمہ درج ۔نواحی موضع کوٹ میانہ میں شناور نامی اوباش نے۔۔۔۔
غریب محنت کش کے 13سالہ بیٹے رجب کیساتھ مبینہ بد فعلی کر ڈالی۔محنت کش کے بیان کے مطابق گاؤں میں اُسکا بیٹا باغ سے آم توڑنے کیلئے گیا تو وہاں پر شناورنامی ملزم نے اُسکے بیٹے کیساتھ زبردستی بدفعلی کی ہے ۔ متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں تھانہ مڈھ رانجھا میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔پولیس مصروف تفتیش ہے ۔