مخالف سے دودھ لینے سے منع کرنے پر مار مار کر ادھ موا کر دیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) لڑائی جھگڑے کے مختلف واقعات کے دوران موضع بدر بھون میں مخالف سے دودھ لینے سے منع کرنے پر امیر سلطان وغیرہ نے محمد عامر کو مار مار کر ادھ موا کر دیا۔۔۔۔
،ظہور حیات کالونی میں بچے کو مارنے کے تنازعہ پر شفقت وغیرہ نے احسن اور اسکے بھائی یاسر کو راستہ میں روک کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا،اور فائرنگ کر کے فرار ہو گئے ،21شمالی میں سابقہ رنجش پر امجد خان نے وقار علی کو سوٹے مار کر مضرو ب کر دیا،یونیورسٹی روڈ پر کلیار ٹاؤ ن کے قریب گاڑی کھڑی کرنے کے تنازعہ پر بیوٹی پارلر کے مالک ارحم اور اسکے ساتھیوں نے ڈاکٹر حمزہ طارق کو زدوکوب کرتے ہوئے سنگین نتائج کی دھکیاں دیں اور گاڑی کو بھی نقصان پہنچایا، پولیس نے متاثرین کی اطلاع پر ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے ۔