ملک میں مذہبی ہم آہنگی اور فرقہ وارانہ بھائی چارا وقت کی اہم ضرورت ، زنیرہ رحیم گجر،
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ ن شعبہ خواتین زنیرہ رحیم گجر، جنرل سیکرٹری شازیہ بانو نے کہا ہے کہ ملک میں مذہبی ہم آہنگی اور فرقہ وارانہ بھائی چارا وقت کی اہم ضرورت ہے۔۔۔۔
، تمام مکاتب فکر کے علماء نے ہم آہنگی کی اس مثالی فضا کو قائم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے جو قابل ستائش ہے ، محرم الحرام کے دوران امن و امان کو برقرار رکھنے اور سماج دشمن عناصر کے مذموم مقاصد کو ناکام بنانے میں انتظامیہ اور پولیس نے اہم کردار ادا کیا جو سراہا جانا چاہیے ، محرم الحرام حق سچ پر کھڑے رہنے ، صبر و تحمل، برداشت اور بھائی چارے اور امن کا درس دیتا ہے ۔ ہماری نجات اسوہ حسنہ اور فلسفہ امام عالی مقام پر عمل پیرا ہونے میں ہے ۔