ڈی پی او کاماتمی جلوس کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ

ڈی پی او کاماتمی جلوس کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ

میانوالی (نامہ نگار)ڈی پی او میانوالی کا 7/8 محرم الحرام کی درمیانی شب وادی اسلام سٹی ایریا سے نکلنے والے ۔۔۔۔

ماتمی جلوس کا دورہ، سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل نے 7/8 محرم الحرام کی درمیانی شب سٹی ایریا میں وادی اسلام سے برآمد ہونے والے ماتمی جلوس کا دورہ کیا اور جلوس کے سیکیورٹی انتظامات، پولیس نفری کی تعیناتی، داخلی و خارجی راستوں اور دیگر حفاظتی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر ایس ڈی پی او صدر شیخ کاشف مسعود، ایس ایچ او تھانہ سٹی، متعلقہ پولیس افسران اور جلوس کے منتظمین بھی موجود تھے ۔ ڈی پی او میانوالی نے منتظمین سے ملاقات کرتے ہوئے باہمی تعاون اور امن و امان کے قیام کے لیے کیے گئے انتظامات پر تبادلہ خیال کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں