واقعہ کربلا عالم اسلام کے ماتھے پر بدنما داغ ، ملک محمد اشرف
فاروقہ/سرگودھا( نمائندہ دنیا ) تحریک جعفریہ کے مقامی صدر ملک محمد اشرف جنرل سیکرٹری وجاہت خان نے کہا ہے۔۔۔۔
کہ واقعہ کربلا عالم اسلام کے ماتھے پر بدنما داغ ہے یزید نے آل رسول پر جو مظالم ڈھائے اسکی مثال نہیں ملتی انھوں نے کہا کہ تمام مسلمان سانحہ کربلا کی بھر پور مذمت کرتے ہیں اور تمام فرقے امام عالی مقام اور انکے اہل خانہ کے ساتھ ہونے والے مظالم پر حالت سوگ میں ہیں انھوں نے انتظامیہ کی طرف سے کئے گئے انتظامات پر اطمنان کا اظہار کی۔