محرم استقامت اورحق پر ڈٹے رہنے کا درس دیتا ، علی چوہدری

 محرم استقامت اورحق پر ڈٹے رہنے کا درس دیتا ، علی چوہدری

بھلوال (نمائندہ دنیا)مرکزی انجمن تاجران بھلوال کے سینئر نائب صدرحاجی علی چوہدری نے کہا ہے کہ محرم الحرام اسلامی تاریخ کا عظیم اوربابرکت ماہ مقدس سے محرم الحرام میں جہاں نئے اسلامی سال کا آغاز ہوتا ہے ۔۔۔۔

وہیں پر یہ ماہ مقدس ہمیں صبر واستقامت قربانی اورحق پر ڈٹے رہنے کا یہ درس دیتا ہے یہ بات انہوں نے نمائندہ سے گفتگوکرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسین ؑ اورشہدائے کربلاکی بے مثال قربانیوں نے اسلام کی سربلندی اورانسانیت کے تحفظ کے لئے ایک روشن مثال قائم کی جسے ہمیشہ یادرکھا جائے گا انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران اتحاد،بھائی چارے ،رواداری اورمذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ معاشرے میں امن واستحکام کوبرقراررکھا جاسکے انہوں نے کہا کہ سانحہ کربلا ہمیں ظلم،جبراورناانصافی کے خلاف آوازاٹھانے اورحق وسچ کی خاطر ہر قربانی دریغ نہ کرنے کا درس دیتا ہے انہوں نے تاجروں اور عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ محرم الحرام کے مقدس ایام میں نظم وضبط،باہمی احترام اورقومی یکجہتی کامظاہرہ کریں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں