امریکا اور ایران مذاکرات کی کامیابی پر پاکستان کا سر فخر سے بلند ہوا ،چوہدری شجاع الرحمٰن

 امریکا اور ایران مذاکرات کی  کامیابی پر پاکستان کا سر فخر سے بلند  ہوا ،چوہدری شجاع الرحمٰن

خوشاب(نمائندہ دُنیا)پاکستان مسلم لیگ(ن) ضلع خوشاب کے ایڈیشنل سیکرٹری ممتاز مائنز اونر چوہدری شجاع الرحمٰن ٹیپو نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کی کامیابی پر دنیا بھر میں پاکستان کا سر فخر سے بلند ہوا ہے ۔۔۔۔

، انشاء اﷲ مسلم لیگ(ن) کی حکومت خطے میں امن، استحکام اور سفارتی روابط کے فروغ کے لیے ہمیشہ مثبت اور تعمیری کردار ادا کرتے رہے گی ۔ میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہوں کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کی کامیابی نہ صرف خطے کے امن کے لیے خوش آئند ہے بلکہ اس کے نتیجے میں پاکستان کے لیے بھی نئے معاشی اور تجارتی مواقع پیدا ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اﷲ مسلم لیگی حکومت اپنی دانشمندانہ پالیسیوں کے باعث پاکستانی عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے میں کامیابی حاصل کرے گی 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں