ہلال احمر تھیلیسیمیا اینڈ ہیمو فیلیا سنٹر کے تعاون سے ابوالقاسم بلڈ سوسائٹی کی دسویں سالگرہ پر تقریب

 ہلال احمر تھیلیسیمیا اینڈ ہیمو فیلیا سنٹر  کے تعاون سے ابوالقاسم بلڈ  سوسائٹی کی دسویں سالگرہ پر تقریب

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ہلال احمر تھیلیسیمیا اینڈ ہیمو فیلیا سنٹر کے تعاون سے ابوالقاسم بلڈ سوسائٹی کی دسویں سالگرہ کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر احمد شیر گوندل تھے۔۔۔۔

 ، تقریب میں رضاکارانہ طور پر تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کیلئے خدمات سر انجام دینے والے مرد و خواتین میں مہمان خصوصی نے ایوارڈز اور سرٹیفکیٹس تقسیم کیے ، اس موقع پر بچوں میں بلڈ ٹرانسفیوژن بھی کیا گیا اور ٹیم ابوالقاسم کی جانب سے بچوں میں گفٹس اور ادویات تقسیم کی گئیں، اس موقع پر مقررین اسسٹنٹ کمشنر احمد شیر گوندل، انچارج تھیلیسیمیا سنٹر جی ایم باجوہ و دیگر نے ابوالقاسم سوسائٹی کے بانی ملک عبداﷲ اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد اور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کی خدمات کیلئے اﷲ پاک نے آپ کو چنا ہے جس کا اجر نا صرف دنیا بلکہ آخرت میں بھی آپ لوگوں کو ملے گا، مقررین کا مزید کہنا تھا کہ تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے حکومت وقت کو بھی مزید اقدامات اٹھانا ہونگے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں