سی سی ٹی وی کیمروں، سرویلنس نیٹ ورک کا معائنہ

سی سی ٹی وی کیمروں، سرویلنس نیٹ ورک کا معائنہ

تمام کیمرے اور مانیٹرنگ سسٹم چوبیس گھنٹے فعال رکھے جائیں ،ڈپٹی کمشنر

 بھکر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شہزاد رفیق اعوان کے ہمراہ محرم الحرام کے سلسلہ میں ڈی سی آفس بھکر میں قائم ضلعی کنٹرول روم کا دورہ کیا اور سکیورٹی و مانیٹرنگ انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کو محرم الحرام کے دوران مجالس، جلوسوں، امام بارگاہوں اور حساس مقامات کی نگرانی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے کنٹرول روم میں نصب مانیٹرنگ سسٹم، سی سی ٹی وی کیمروں، سرویلنس نیٹ ورک اور مواصلاتی نظام کا معائنہ کیا اور مختلف جلوس روٹس پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر جمالی نے ہدایت کی کہ تمام کیمرے اور مانیٹرنگ سسٹم چوبیس گھنٹے فعال رکھے جائیں جبکہ جلوسوں اور مجالس کی مسلسل نگرانی کو یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام اور عزاداروں کی حفاظت کیلئے تمام ادارے مکمل ہم آہنگی کے ساتھ فرائض سرانجام دیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں