دریائے سندھ کاکٹاؤہزاروں ایکڑ اراضی دریا نگل گیا
آبادی تباہی کے دہانے پر کئی مکان دریائی کٹاؤ میں بہہ گئے
موچھ (نمائندہ دنیا)موچھ کے نواحی گاؤں محمد شریف والی میں دریائے سندھ کاکٹاؤ شدت اختیار کر گیا دریائے کے کٹاؤ نے ہزاروں ایکڑ اراضی دریا نگل گیا اور کٹاو بڑی تیزی سے ابادی کی طرف بڑھ رہا ہے آبادی تباہی کے دہانے پر کئی مکان دریائی کٹاؤ میں بہہ گئے اور ہزاروں ایکڑ اراضی زمین دریا کی نظر ضلع میانوالی کو لاکھوں من گندم دینے والا رقبہ برباد ہورہا ہے پر سب خاموش ناکوئی سیاسی اور نہ کوئی افسران بالا کی طرف سے کوئی مدد فراہم کرنے کوشش خدارا ان غریبوں کی مدد کی جائے ورنہ بہت دیر ہو جائے گی دیر تو ہوچکی ہے لیکن اگر ٹائم پر کوئی حکومتی سطح پر بندوبست نہ کیا گیا تو بہت نقصان ہوگا عوامی سماجی حلقوں نے ایم پی اے عادل عبداللہ خان روکھڑی روکھڑی،ڈپٹی کمشنر میانوالی سے فوری طور دریا سندھ کے کٹاؤ کے متاثرین کی امداد اور بحالی کا پر زور مطالبہ کیا ہے۔