بھلوال میں 8 محرم کا جلوس بلاک نمبر 3خیمہ سادات سے برآمد

بھلوال میں 8 محرم کا جلوس بلاک نمبر 3خیمہ سادات سے برآمد

جلوس بلاک نمبر 3خیمہ سادات پر پُرامن طور پر اختتام پذیر ہوگیا

بھلوال (نمائندہ دنیا(بھلوال میں 8 محرم الحرام کا روایتی جلوس بلاک نمبر 3خیمہ سادات سے برآمد ہوا جو کہ اپنے روایتی راستوں منشی چوک ،رانی محل سے ہوتا ہوا بلاک نمبر 3خیمہ سادات پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا ۔سیکورٹی کے سخت انتظامات 8محرم الحرام کا سالانہ روائتی جلوس بلاک نمبر 3خیمہ سادات سے سید نعیم عباس شاہ المعروف کوکی شاہ کی رہائش گاہ سے برآمد ہواجلوس میں اسسٹنٹ کمشنر بھلوال وحید گوندل, مرکزی سیکرٹری اطلاعات ونشریات پاکستان پیپلزپارٹی چوہدری ندیم افضل چن ،سید نعیم عباس المعروف کوکی شاہ ,رانا جاوید صفدرراجپوت ،حسین صفدر راجپوت ،،جواد علوی،سید فرخ شاہ ،کمیل شاہ سمیت دیگران شریک تھے جلو س اپنے مقررہ راستوں منشی چوک پہنچاجہاں پر ماتم داری اورزنجیر زنی کی گئی بعدازاں جلوس عزاء خانہ رانی محل سے ہوتا ہوا بلاک نمبر 3خیمہ سادات پر پُرامن طور پر اختتام پذیر ہوا۔جلوس کے موقع پر ڈی ایس پی بھلوال شاہد عنایت بھٹی کی ہدایات پر ایس ایچ اوسٹی حسنات سعید کی جانب سے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے تھے ۔ پولیس کی بھاری نفری داخلی وخارجی راستوں پر تعینات کی گئی، جلوس کے نظم و ضبط اور داخلی راستوں پر اپنی خدمات سر انجام دیتے رہے ۔ جلوس کی فضائی نگرانی بھی کی گئی، اہم مقامات پر CCTV کیمروں کے ذریعے مکمل مانیٹرنگ کا انتظام موجود رہا۔جلوس کے روٹ پر مختلف مقامات پر وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے ٹھنڈت پانی کی سبیلیں لگائی گئی 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں