یومِ عاشور پر بھیرہ میں ذوالجناح اور پنگھوڑے جلوس برآمد ہونگے

 یومِ عاشور پر بھیرہ میں ذوالجناح اور پنگھوڑے جلوس برآمد ہونگے

حضرت علی اکبرؑ کے پنگھوڑے کا جلوس نذر ثقلین مجتبیٰ کی قیادت میں برآمد ہوگا

بھیرہ(نامہ نگار)یومِ عاشور کے موقع پر بھیرہ میں مختلف مقامات سے تعزیہ، علم، ذوالجناح اور پنگھوڑے کے جلوس برآمد ہوں گے ۔ 10 محرم الحرام کی صبح سویرے جلال شاہ بلڈنگ سے شہزادہ حضرت علی اکبرؑ کے پنگھوڑے کا جلوس سید نذر ثقلین مجتبیٰ کی قیادت میں برآمد ہوگا۔جلال شاہ بلڈنگ سے سید غلام رضا شاہ بخاری کی نگرانی میں جلوسِ ذوالجناح اور علم برآمد ہوگا، جبکہ دربار سفر سلطان سے سید لخت حسن شاہ کی زیر نگرانی علم، تعزیہ اور ذوالجناح کا جلوس روانہ ہوگا۔ اسی طرح دربار فاضل امام شیرازی سے تعزیہ، دربار راجے شاہ سے علم، تعزیہ اور ذوالجناح، جبکہ محلہ کھوکھراں سے ساجد حسین کی زیر نگرانی علم، تعزیہ اور ذوالجناح کے جلوس برآمد ہوں گے ۔تمام جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے دروازہ چکوالا پہنچیں گے اور بعد ازاں کربلا، گورنمنٹ اے آئی ماڈل ہائی سکول میں اختتام پذیر ہوں گے ۔جلال شاہ بلڈنگ، دربار سفر سلطان، چوک دروازہ چکوالا اور چوک مرکزی امام بارگاہ میں عزاداروں کی جانب سے زنجیر زنی کی جائے گی۔مکان سید شریف حسین زیدی مرحوم سے برآمد ہونے والا علم اور ذوالجناح کا جلوس چوک گھاس منڈی سے تعزیہ ہمراہ لے کر چوک مرکزی امام بارگاہ پہنچے گا، جہاں پیر سید ثقلین حیدر کاظمی کے زیر اہتمام مجلسِ شامِ غریباں منعقد ہوگی، جس میں حضرت امام حسینؑ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں