جوہر آباد میں تین بڑے ماتمی جلوس نکالے گئے
پہلا جلوس علم مبارک آستانہ علامہ جوہر نظامی حسینی سٹریٹ سے نکالا گیا
خوشاب(نمائندہ دنیا )ضلعی صدر مقام جوہر آباد میں تین بڑے ماتمی جلوس نکالے گئے ، پہلا جلوس علم مبارک رات 9بجے آستانہ علامہ جوہر نظامی حسینی سٹریٹ سے نکالا گیا جس کی قیادت انجمن حسینیہ جوہر آباد کے اکابرین نے کہ جلوس کے دوران ماتمی سنگت الاعوان ٹاؤن سمیت دیگر مقامی تنظیموں نے نوحہ خوان و ماتمداری کی ، جلوس اپنے روائتی راستوں سے گزرتا ہوا رات گئے مرکزی امام بارگاہ حسینیہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوا دوسرا بڑا جلوس ذولجناح و علم مبارک 8 محرم کی شب قاضی کالونی میں طاہر حسین مرحوم کی رہائش گاہ سے بر آمد ہوا جو قبرستان رو ڈ منگور روڈ سے گزرتا ہوا مام بارگاہ حیدری نسیم کالونی پہنچ کر ختم ہوا، تیسرا جلوس ذوالجناح و علم مبارک دن ایک بجے بلاک نمبر2سے نکالا گیا جو بینک روڈ اور مارکیٹ کمیٹی چوک سے گزرتا ہوا جامعتہ المرتضی بلاک نمبر4میں پہنچ کر اختتام پذیر ہوا جلوسوں کے دوران خوشاب پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے ۔