گن پوائنٹ پرزیورات اور پونے دو لاکھ نقدی چھین لی
صائم عبداﷲکو جیب تراش نے ڈیڑھ لاکھ سے محروم کر دیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈکیتی و چور کی مختلف وارداتوں کے دوران ظہور حیات کالونی کے قریب دو نامعلوم موٹرسائیکل سوار وں نے گن پوائنٹ پر سمیرا تصور سے تین تولے زیورات اور پونے دو لاکھ روپے نقدی چھین لی،مٹیلہ کے قریب تین نامعلوم ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر اجمل اور اسکے بھائی محمود الحسن کو روک کر ان سے موٹر سائیکل،نقدی و موبائلز چھین لئے جبکہ معظم آباد کے گلزار احمد،50شمالی کے عامر شہزاد،96شمالی کی سونیا تبسم،موضع کوہلیاں کے محمد سلیم،حیدر آباد ٹاؤن کے محمد سرفراز کے گھروں اور حویلی سے چالیس لاکھ روپے سے زائد کی نقدی و دیگر گھریلو اشیاء ،بھیرہ بھلوال چوک سے محمد عنصر،ماڈل ٹاؤن سے محمد عامر علی ،کلیار ٹاؤن سے محمد خرم کی موٹرسائیکلیں ،104جنوبی کے نعمان علی کی دوکان سے نقدی و موبائل،57جنوبی کے محمد شہباز اورعاقل شاہ کے محمد امجد کے ڈیرہ جات سے لاکھوں روپے مالیت کی کھاداور زرعی مشینری چوری کر لی گئی علاوہ ازیں 22شمالی کے صائم عبداﷲ کو دوران سفر نامعلوم جیب تراش نے ڈیڑھ لاکھ روپے کی نقدی سے محروم کر دیا،پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔