شوہر کے خلاف تشدد، دھمکیاں کے الزام میں مقدمہ درج
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) تھانہ ساجد شہید پولیس نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیٔر کی درخواست پر اسکے شوہر کے خلاف تشدد، دھمکیاں اور املاک کو نقصان پہنچانے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا۔
پولیس کے مطابق مدعیہ صباء اسلام، جو بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیٔر سرگودھا خدمات انجام دے رہی ہیں، نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ 5 جولائی کی رات ان کا شوہر اصغر محمود ایک نوجوان لڑکی کو گھر لے آیا۔ اعتراض کرنے پر ملزم مشتعل ہوگیا اور مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا۔