سابق بیو ی کے شوہر کو زخمی کر دیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) نور کالونی میں مسلح شخص نے فائرنگ کر کے سابق بیو ی کے شوہر کو گھائل کر دیا۔
بتایا جاتا ہے کہ تھانہ کینٹ کے علاقے نور کالونی 49 ٹیل میں ذیشان علی اپنی دکان بند کر کے گھر جا رہا تھا کہ موٹر سائیکل پر سوار ایوب اور اسکے ساتھی نے مبینہ طور پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے پستول سے فائرنگ کی، جس سے وہ زخمی ہو گیا۔،متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ ملزم ایوب اس کی بیوی کا سابق شوہر ہے اور اسے چھوڑنے کا مطالبہ کرتے ہوئے پہلے بھی جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا رہا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔جس میں مزید انکشافات ہونے کی توقع ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments