ڈاکوؤں نے لاکھوں کی نقدی ، زیورات چھین لئے
نیوسیٹلائٹ ٹاؤن ،نور کالونی ،بلاک نمبر9سے موٹرسائیکلیں چوری
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں کے دوران 95شمالی کے قریب تین نامعلوم ڈاکوؤں نے آمین محمد یوسف ،تنویر،قاسم اور اکرم کو رکشہ پر سبزی منڈی سامان لینے جاتے ہوئے روک کر گن پوائنٹ پر نقدی اور شناختی کارڈ چھین لیا ، جبکہ اقبال کالونی کے محمد شیرزمان ،حبیب پور کانگڑا کے رہائشی کفائت اﷲ،فیصل کالونی جھاوریاں کے ظل محمد،غوث محمد والا کے محمد بخش کے گھروں سے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات،نقدی ،نایاب پرندے و دیگر قیمتی اشیاء،50شمالی کے ظہیر عباس کی دوکان سے نقدی و دیگر سامان،ہجن کے شبیر حسین کی جیولری شاپ سے ساڑھے چھ لاکھ روپے مالیت کا سونا،محمدی کالونی سے گل محمد کا رکشہ،نیوسیٹلائٹ ٹاؤن سے محمد احسن،نور کالونی سے مہداﷲ،بلاک نمبر9سے سہیل اشرف کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments