الیکٹرک بس منصوبہ تاحال اپنے مقاصد حاصل نہ کر سکا

 الیکٹرک بس منصوبہ تاحال  اپنے مقاصد حاصل نہ کر سکا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا میں عوام کو جدید اور سستی سفری سہولت فراہم کرنے کے لیے تقریباً ایک سال قبل شروع کیا گیا الیکٹرک بس منصوبہ تاحال اپنے مقاصد حاصل نہ کر سکا۔

طے شدہ متعدد روٹس پر کئی ماہ گزرنے کے باوجود الیکٹرک بس سروس شروع نہیں ہو سکی، جبکہ بعض روٹس میں تبدیلی کے باعث شہریوں کو اضافی کرایہ اور وقت کے ضیاع کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔،ذرائع کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر ساہیوال اور سلانوالی روٹس پر چلنے والی الیکٹرک بسوں کے روٹس تبدیل کیے گئے ، جس کے نتیجے میں سرگودھا شہر اور ان تحصیلوں سے خریداری کے لیے آنے والے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے ،اسی طرح چارجنگ اسٹیشنز کی محدود تعداد بھی منصوبے کی راہ میں رکاوٹ بنی ہوئی ہے ، اورلاہور روڈ پر الیکٹرک بسوں کے لیے مجوزہ ٹرمینل بار بار ڈیڈ لائن کے باوجود تاحال مکمل نہیں ہو سکا، اس وجہ سے جنرل بس اسٹینڈ پر مسافروں کے لیے انتظار گاہوں کی کمی اور بسوں کی محدود تعداد کے باعث شہریوں کو طویل انتظار کرنا پڑتا ہے ،موجودہ صورتحال میں الیکٹرک بس سروس سے صرف 49 ٹیل تک کے علاقوں کے مکینوں کو جزوی ریلیف حاصل ہے ، جبکہ فیصل آباد روڈ، شاہین آباد روڈ، ماڑی لک روڈ، لاہور روڈ، خوشاب روڈ اور دیگر اہم شاہراہوں پر یہ سروس تاحال شروع نہیں ہو سکی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...