یوسف پارک کی گلیوں میں کھڑے گندے پانی سے بیماریاں پھیلنے لگیں

یوسف پارک کی گلیوں  میں کھڑے گندے پانی  سے بیماریاں پھیلنے لگیں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کارپوریشن حکام کی عدم توجہی کے باعث گنیانوالہ اور یوسف پارک کی گلیوں میں کھڑے گندے پانی کیوجہ سے جہاں آمدورفت میں رکاوٹ اور بیماریاں پھیلانے کا سبب بنی ہوئی ہیں۔

 وہاں بنیادوں میں مسلسل پانی رسنے کے باعث کچے گھرکمزور ہو کر رسک بن کر رہ گئے ہیں، اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ یہاں نکاسی آب کا کوئی انتظام نہیں ، جس کے باعث گندا پانی گلیوں میں ہی کھڑا رہتا ہے ، اس سلسلہ میں سیاسی نمائندوں اور انتظامی افسران سے متعدد مرتبہ رجوع کرنے کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہو رہی ،اور علاقے سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے ، یہاں زیادہ تر محنت کش گھرانوں کی ہے ،جنہیں صحت و صفائی کے ساتھ ساتھ کھڑے پانی کے باعث گھروں کی بنیادیں کمزور ہونے کی وجہ سے دوہری مشکلات در پیش ہیں، انہوں نے کمشنر وڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...