نشے کے عادی بیٹے کی والدہ اور بہن کو قتل کی دھمکیاں
نشے کے عادی بیٹے کی والدہ اور بہن کو قتل کی دھمکیاں شہزاد نے نشے کیلئے ایک بار پہلے بھی فائرنگ کی، گھر بھی چھوڑنا پرا
سرگودھا (سٹاف رپورٹر)کوٹ مومن میں نشے کے عادی بیٹے کی جانب سے والدہ اور بہن کو مبینہ طور پر قتل کی دھمکیاں دینے ، فائرنگ کرنے اور تشدد کا نشانہ بنا کر گھر سے بے دخل کرنے کے معاملے پر متاثرہ ماں بیٹی نے پولیس سے تحفظ کی اپیل کر دی۔ریٹائرڈ سرکاری ٹیچر صغریٰ بی بی نے تھانہ کوٹ مومن پولیس کو درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ ان کا بیٹا شہزاد نشے کا عادی ہے اور عرصہ دراز سے انہیں اور ان کی بیٹی کو تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ رقم کا مطالبہ بھی کرتا رہا ہے ۔درخواست کے مطابق ملزم نے پہلے بھی مبینہ طور پر فائرنگ کی، تاہم وہ اور ان کی بیٹی محفوظ رہیں۔ مسلسل دھمکیوں کے باعث انہیں اپنا آبائی گھر چھوڑ کر سرگودھا منتقل ہونا پڑا، لیکن خاتون کا کہنا ہے کہ وہاں بھی ملزم انہیں ہراساں کر رہا ہے ۔متاثرہ خاتون کے مطابق گزشتہ رات ملزم نے فون پر انہیں اور ان کی بیٹی کو قتل کرنے کی دھمکیاں دیں اور کہا کہ وہ دونوں کو جان سے مار دے گا۔ انہوں نے مزید الزام عائد کیا کہ ملزم نے ان کے مکان پر بھی قبضہ کر رکھا ہے ۔پولیس نے خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments