ڈی ایچ کیو میانوالی کو ٹیچنگ ہسپتال کا درجہ مل گیا
ڈی ایچ کیو میانوالی کو ٹیچنگ ہسپتال کا درجہ مل گیامحکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری
میانوالی (نامہ نگار) حکومت پنجاب نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میانوالی کو باضابطہ طور پر ٹیچنگ ہسپتال کا درجہ دے کر اسے مریم نواز شریف میڈیکل کالج میانوالی کے ساتھ منسلک کر دیا ہے ۔ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔ مسلم لیگ (ن) کے ضلعی جنرل سیکرٹری حکیم محمد ایوب قریشی نے اس فیصلے کو ضلع کے لیے اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب اور ایم پی اے علی حیدر نور خان نیازی کو مبارکباد پیش کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments