خواتین کی ویڈیوز اپ لوڈ کر کے بلیک میلنگ، ٹک ٹاکر پر مقدمہ

خواتین کی ویڈیوز اپ لوڈ کر کے بلیک میلنگ، ٹک ٹاکر پر مقدمہ

خواتین کی ویڈیوز اپ لوڈ کر کے بلیک میلنگ، ٹک ٹاکر پر مقدمہ مہر اسد نے خواتین کی تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ کیں، پو لیس کی کارروائی جاری

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)خواتین کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر کے مبینہ بلیک میلنگ کرنے کے الزام میں ایک ٹک ٹاکر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق 111 جنوبی کے رہائشی ذیشان نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ مہر اسد، سکنہ 61جنوبی، نے اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ سے ان کے گھر کی خواتین کی تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ کیں۔درخواست گزار کے مطابق جب انہوں نے ملزم سے ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کی وجہ دریافت کی تو اس نے مبینہ طور پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور ویڈیوز حذف کرنے کے عوض رقم کا مطالبہ کیا۔ذیشان کا کہنا ہے کہ ملزم کی مسلسل ہراسانی اور مبینہ بلیک میلنگ کے باعث ان اور ان کے اہل خانہ کی زندگی شدید متاثر ہو رہی ہے ۔پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور قانون کے مطابق مزید کارروائی جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...