موٹروے ایم 2 پر ٹریفک حادثہ، دو خواتین جاں بحق
موٹروے ایم 2 پر ٹریفک حادثہ، دو خواتین جاں بحق اسلام آباد سے لاہور جانے والی ایک فیملی کی گاڑی ٹرک سے ٹکرا گئی
سرگودھا (سٹاف رپورٹر) قومی شاہراہ موٹروے ایم-2 پر کوٹ مومن کے قریب ہونے والے ہولناک ٹریفک حادثے میں دو خواتین جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہو گئے ۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد سے لاہور جانے والی ایک فیملی کی گاڑی تیز رفتاری کے باعث آگے چلنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار دو خواتین موقع پر ہی دم توڑ گئیں، جبکہ دو دیگر افراد شدید زخمی ہو گئے ۔اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے ۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ حادثے کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments