فنڈز کی کمی، عدم توجہی، صوبہ میں ماڈل قبرستان غیر فعال ہونے لگے
قبرستانوں کی دیکھ بھال، صفائی، ریکارڈ کی حفاظت اور دیگر سہولیات بری طرح متاثر ، منصوبے کو دوبارہ فعال کیا جائے :شہری
سرگودھا (سٹاف رپورٹر)حکومت پنجاب کی مبینہ ناقص منصوبہ بندی، فنڈز کی عدم دستیابی اور مسلسل عدم توجہی کے باعث شہرِ خموشاں اتھارٹی کے تحت قائم ماڈل قبرستان غیر فعال ہوتے جا رہے ہیں جس سے سرگودھا سمیت مختلف اضلاع میں کروڑوں روپے کی لاگت سے مکمل کیے گئے منصوبوں کی افادیت متاثر ہو رہی ہے ۔حکومت نے مرحومین کی باوقار تدفین، قبرستانوں میں منظم انتظامات، صفائی، ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن، سکیورٹی اور شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے مختلف اضلاع میں ماڈل قبرستان قائم کیے تھے ۔ سرگودھا میں بھی جدید طرز کا ماڈل قبرستان تعمیر کیا گیا تھا، جہاں انتظامی امور کیلئے عملہ بھی تعینات کیا گیا تھا۔منصوبے کے آغاز کے کچھ عرصے بعد شہرِ خموشاں اتھارٹی عملی طور پر غیر فعال ہو گئی۔ فنڈز کی عدم فراہمی اور انتظامی غفلت کے باعث ماڈل قبرستانوں کے روزمرہ انتظامات متاثر ہوئے ، جس کے نتیجے میں قبرستانوں کی دیکھ بھال، صفائی، ریکارڈ کی حفاظت اور دیگر سہولیات بری طرح متاثر ہو گئیں۔کئی مقامات پر ماڈل قبرستان صرف نام کی حد تک رہ گئے ہیں ۔شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ شہرِ خموشاں منصوبے کو دوبارہ فعال کیا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments