شوہرکے تشدد اور مظالم کا شکار خاتون تھانے پہنچ گئی
شوہرکے تشدد اور مظالم کا شکار خاتون تھانے پہنچ گئی ساہی وال کی رہائشی سمیرا کی شادی نو سال قبل ثناء اﷲ سے ہوئی تھی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)شوہر کے بہیمانہ تشدد اور مظالم کا شکار خاتون تحفظ اور انصاف کیلئے تھانے پہنچ گئی ، بتایا جاتا ہے کہ ساہی وال کی رہائشی سمیرا کی شادی نو سال قبل ثناء اﷲ سے ہوئی تھی، تاہم گزشتہ کچھ عرصہ سے شوہر کا رویہ تبدیل ہو گیا اور وہ بیوی پر مبینہ تشدد کرتا رہا، گزشتہ روز بھی گھریلو تنازع کے دوران ثناء اﷲ نے مبینہ طور پر سمیرا شاہین کو تشدد کا نشانہ بنایا اور طلاق دے دی، خاتون کی جانب سے پولیس ہیلپ لائن 15 پر اطلاع دینے کے بعد ملزم نے اپنے چچا کے ہمراہ اسے دوبارہ اسے مارا پیٹا اور بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا،شور شرابہ سن کر محلے دار موقع پر پہنچ گئے اور منت سماجت کر کے خاتون کو ملزمان سے چھڑوایا۔ پولیس نے اس کے شوہر اور چچا کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments