گھر میں گھس کر حملہ، توڑ پھوڑ ،شہری کو زخمی کر دیا
گھر میں گھس کر حملہ، توڑ پھوڑ ،شہری کو زخمی کر دیااہل خانہ کو ہراساں کرنے اور قیمتی سامان لے جانے کا الزام
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) استقلال آباد میں مبینہ طور پر گھر میں گھس کر مسلح افراد کا حملہ، توڑ پھوڑ کرتے ہوئے شہری کو زخمی کرنے ، اہل خانہ کو ہراساں کرنے اور قیمتی سامان لے جانے کا الزام، پولیس سے کارروائی شروع کر دی ،نبیل رضا نے بتایا کہ اس کے ایک مقدمہ کے سلسلہ میں پولیس نے 31 جولائی کو ایک ملزم کو گرفتار کیا تھا، جس کے بعد مبینہ طور پر مخالف فریق کے افراد رات کے وقت اس کے گھر پہنچ گئے ،15 سے 18 نامعلوم مسلح افراد مبینہ طور پر پستول، آہنی راڈ اور دیگر ہتھیاروں سے لیس ہو کر گھر میں داخل ہوئے ، چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کیا اور اہل خانہ کو خوفزدہ کیاگھر میں موجود محمد شہزاد پر مبینہ طور پر آہنی راڈ اور پستول کے بٹ سے حملہ کیا، جس سے وہ زخمی ہوگیاملزمان نے توڑ پھوڑ کی اور جاتے ہوئے ایک موٹر سائیکل، آئی فون موبائل فونز اور ایک ٹیکنو موبائل فون لے گئے ، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments