مٹھائی کھانے کے بعد ایک خاندان کے پانچ افراد کی حالت غیر

 مٹھائی کھانے کے بعد ایک خاندان کے پانچ افراد کی حالت غیر

مٹھائی کھانے کے بعد ایک خاندان کے پانچ افراد کی حالت غیرفوری طور پر ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں طبی امداد فراہم کی جا رہی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) نواحی علاقہ چک نمبر 107 جنوبی کالونی ولایت شاہ دربار میں مٹھائی اور کولڈ ڈرنک استعمال کرنے کے بعد ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی حالت غیر ہوگئی، جنہیں فوری طور پر ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا منتقل کر دیا گیا،تفصیلات کے مطابق اﷲ دتہ سکنہ چک نمبر 107 جنوبی کے گھر اس کا جاننے والا ارشد عباس ضلع جھنگ ملنے آیا، جو اپنے ہمراہ کوکا کولا کی بوتل اور مٹھائی کا ڈبہ لایا جو اس نے گھر والوں کو دیاسمیرا بی بی زوجہ اﷲ دتہ، صاحب بی بی زوجہ عباس، 11؍12 سالہ عائشہ دختر شاہزیب، 6؍7 سالہ حسنین اور 8؍9 سالہ انائیہ نے مٹھائی کھائی اور کولڈ ڈرنک پی، جس کے بعد عائشہ بے ہوش جبکہ دیگر افراد کی حالت بھی غیر ہوگئی متاثرہ افراد کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے الزام عائد کیا گیا ہے کہ ارشد عباس نے مبینہ طور پر مٹھائی اور کوکا کولا میں زہریلا مواد ملا کر اہل خانہ کو پلایا، جس پر پولیس نے درخواست مقدمہ درج کر کے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ اصل حقائق میڈیکل اور تفتیشی رپورٹ کے بعد سامنے آئیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...