بجلی کے جھٹکوں نے سرگودھا میں غصے کی چنگاری بھڑکا دی

بجلی کے جھٹکوں نے سرگودھا میں غصے کی چنگاری بھڑکا دی

بجلی کے جھٹکوں نے سرگودھا میں غصے کی چنگاری بھڑکا دی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) بجلی کے جھٹکوں نے سرگودھا میں غصے کی چنگاری بھڑکا دی، شہریوں نے فیسکو کو خبردار کر دیا۔ شہر اور گردونواح میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے بھی زیادہ بجلی کے مسلسل جھٹکے شہریوں کے لیے وبال جان بن گئے ۔ چند منٹ کے وقفے سے بجلی کا بار بار غائب ہونا اور دوبارہ آنا معمول بن چکا ہے ، جس سے لاکھوں روپے مالیت کے برقی آلات کو نقصان پہنچنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے ، جبکہ شدید گرمی میں بچوں، خواتین، بزرگوں اور مریضوں کی مشکلات کئی گنا بڑھ گئی ہیں،شہریوں کا کہنا ہے کہ فیسکو کی جانب سے بجلی کے بار بار جھٹکے ناقابل برداشت ہو چکے ہیں۔ ان کا دعویٰ ہے کہ بار بار بجلی بند ہونے اور اچانک بحال ہونے سے وولٹیج میں اتار چڑھاؤ پیدا ہو رہا ہے ، جس کے باعث اے سی، فریج، پنکھے ، یو پی ایس اور دیگر برقی آلات متاثر ہو رہے ہیں۔ متعدد علاقوں میں لوگ رات بھر سکون کی نیند سے محروم ہیں شہریوں نے فیسکو کی اعلیٰ انتظامیہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور بجلی کے مسلسل جھٹکوں کا سلسلہ بند نہ کیا گیا تو وہ احتجاجی تحریک شروع کرنے اور فیسکو دفاتر کے سامنے مظاہرے کرنے پر مجبور ہوں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...