ٹریفک حادثات میں خواتین سمیت 9 افراد زخمی

 ٹریفک حادثات میں خواتین سمیت 9 افراد زخمی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) موٹر وے ایم-2 اور ضلع کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے ٹریفک حادثات میں خواتین سمیت 9 افراد زخمی ہو گئے ۔

 ذرائع کے مطابق موٹر وے پر سیال موڑ سے کوٹ مومن کی جانب اسلام آباد سے ملتان جانے والی ایک کارواں وین تیز رفتاری کے دوران ٹائر برسٹ ہونے سے بے قابو ہو کر سڑک سے نیچے جا گری۔ حادثے میں 28 سالہ حامد حمید، 22 سالہ نادیہ حامد، 10 سالہ ریحان ولد محمد رمضان اور 30 سالہ شاہد ولد صادق زخمی ہو گئے ،دوسرا حادثہ قصبہ ساہیوال کے علاقے احمد پور میں پیش آیا، جہاں کوٹ ادو سے سرگودھا آنے والی کار اور مخالف سمت سے آنے والے موٹر سائیکل کے درمیان شدید تصادم کے نتیجے میں 25 سالہ فہیم ولد محمد علی، 22 سالہ مدثر علی ولد محمد منصور اور 21 سالہ تیمور ولد ظہور احمد سکنہ چوائے والا زخمی ہو گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...