ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر ملکی و غیر ملکی نقدی چھین لئے

 ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر ملکی و غیر ملکی نقدی چھین لئے

ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر ملکی و غیر ملکی نقدی چھین لئے گھروں ے لاکھوں کے زیورات،نقدی،کپڑے ،موبائلز و دیگر اشیاء چوری

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں کے دوران چک قاضی کے قریب تین نامعلوم ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر امیر حمزہ سے ملکی و غیر ملکی نقدی اور اہم پارچہ جات چھین لئے ،نذر حیات والا کے قریب محمد آصف سے بھی تین ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر موٹرسائیکل، چھین لی،جبکہ گھگھیانی کے رہائشی شاہد عمران کے سٹور سے ساڑھے 23لاکھ روپے مالیت کی کھاد،ڈیزل، اور دیگر سامان،فیکٹری ایریا کے عمر عثمان کے گودام سے لاکھوں روپے مالیت کا سکریپ،میانی کے ارباب بشیر کے گودام سے گندم کی تیس بوریاں،یونیورسٹی روڈ سے محمد عبداﷲ،47شمالی سے عارفہ شاہد،پی اے ایف روڈ سے محمد ذیشان،ستار کالونی سے محمد ابوالحسن،پنڈی حطار سے خالد محمود،مڈھ رانجھا سے محمد اکرام کی موٹرسائیکلیں،آسی کالونی کے محمد اسلم،معظم آباد کے محمد زاہد،طالب والا کے مجاہد عباس،بچہ کلاں کے جاوید اقبال،شاہ پور کے وقار حسین کے گھروں ے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات،نقدی،کپڑے ،موبائلز و دیگر قیمتی اشیاء چوری کرلی گئیں، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...