پائپ لائن فٹ کرنے کے صرف 20 منٹ بعد ہی مختلف مقامات سے پانی کا اخراج شروع
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) شہر کے مصروف ترین علاقے شاہین چوک میں پینے کے صاف پانی کی نئی پائپ لائن بچھانے کے کام پر سنگین سوالات اٹھ گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق مبینہ طور پر ناقص میٹریل کے استعمال کے باعث پائپ لائن فٹ کرنے کے صرف 20 منٹ بعد ہی مختلف مقامات سے پانی کا اخراج شروع ہو گیا، جس سے ترقیاتی کام کے معیار پر شہریوں نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے ،دوکانداروں کا کہنا ہے کہ نئی پائپ لائن سے پانی کا رسنااس بات کا واضح ثبوت ہے کہ تعمیراتی کام میں معیاری میٹریل استعمال نہیں کیا گیا یا تنصیب کے دوران مطلوبہ فنی معیار کو نظر انداز کیا گیا،سڑک پر دوبارہ پانی جمع ہونے سے نہ صرف عوام کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے بلکہ نئی تعمیر شدہ سڑک کو بھی نقصان پہنچنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments