لوکڑی بائی پاس سیم نالے میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند
لوکڑی بائی پاس سیم نالے میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند قریبی فصلوں، رہائشی علاقوں اور رابطہ سڑکوں کو شدید نقصان پہنچ سکتا ، رہائشی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) مون سون بارشوں کے باعث 91 شمالی لوکڑی بائی پاس کے قریب واقع سیم نالے میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو گئی ہے ، جس سے قریبی آبادی اور سینکڑوں ایکڑ زرعی اراضی کے زیرِ آب آنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے ۔ مقامی آبادی نے ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ اور محکمہ آبپاشی سے فوری حفاظتی اقدامات کا مطالبہ کر دیا ہے ،علاقہ مکینوں کے مطابق حالیہ بارشوں کے بعد سیم نالے میں طغیانی آ چکی ہے ، جبکہ مزید بارشوں کی صورت میں نالہ اوور فلو ہو کر قریبی فصلوں، رہائشی علاقوں اور رابطہ سڑکوں کو شدید نقصان پہنچا سکتا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ نالے کی طویل عرصے سے صفائی نہ ہونے کے باعث پانی کی روانی متاثر ہو رہی ہے ، جس سے خطرات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے ،دوسری جانب ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ اور محکمہ آبپاشی کی ٹیموں نے فوری طور پر موقع کا تفصیلی جائزہ لیاہے ، ایف ایس ڈرین کو 48 گھنٹوں کے دوران 40 ملی میٹر بارش کے پانی کی نکاسی کے مطابق ڈیزائن کیا گیا تھا، تاہم حالیہ مون سون کے دوران منڈی بہاؤالدین، سالم، بھلوال اور سرگودھا کے کیچمنٹ ایریا میں دو روز کے دوران تقریباً 355 ملی میٹر غیر معمولی بارش ریکارڈ کی گئی، جس کے باعث ڈرین میں پانی کا بہاؤ معمول سے کئی گنا بڑھ گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments